ہماری خواتین میں بے پناہ ہنر موجود ہے، کمشنر راولپنڈی ثاقب منان (فائل فوٹو)
راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے و یمن چیمبر آف کا مرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواتین میں بے پناہ ہنر موجود ہے جسے نکھارنے کے لئے ٹر یننگ اور دنیا کے سامنے لانے کے لئے منا سب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ ویمن چیمبر آف کا مرس اس سلسلے میں ان کے لئے بہترین پلیٹ فارم ثا بت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور ملکی خوشحالی میں خواتین کا کردار ایک مسلم حقیقت ر کھتا ہے اور پاکستان بھی اس وقت تیز رفتاری سے ترقی کرے گا جب پاکستان کی تمام خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہو ئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی- اس سلسلے میں خوا تین کو ان کے پا ؤں پر کھڑا کر نے اور معا شی طور پر فعال کر نے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بز نس و یمن کو در پیش مسائل کا حکو مت کو بخو بی ادراک ہے اور اس سلسلے میں انہیں ر یلیف فراہم کر نے کے لئے کو شش کی جا رہی ہے تا کہ معا شی طور پر جد و جہد کر نے والی خواتین کو اپنا کام اور ہنر دنیا کے سامنے لا نے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے راولپنڈی و یمن چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈ سٹر ی کے اس وفد میں صدر نیشنل بز نس و یمن کو نسل حناء منصب خان، وا ئس چیئر مین صبوحی حسین،سیکر ٹری جنرل شما ئلہ اسجد، یا سمین اخترنے شر کت کی اس مو قع پرکمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ملکی تر قی میں خوا تین کے کردار کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے حکو مت پنجاب کی جانب سے جہاں خواتین کے حفاظت و فلاح کے لئے مختلف اقدمات کئے گئے ہیں وہیں ان کو معاشی سر گر می کا حصہ بنانا بھی و یژن کا حصہ ہے۔اس مو قع پر صدر چیمبر کی جا نب سے کمشنرراولپنڈی کو ایک ایگز یبیشن کا پروپوزل دیا گیا جس کے ذر یعے اپنے ثقا فتی کلچر کو پروموٹ کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ خوا تین کو ر یلیف فراہم کر نے کے لئے مختلف تجاو یز دیں گئیں جن میں کمر شل ر ینٹ میں کمی، گرا نٹ کی فراہمی،ایک سال کے لئے انکم ٹیکس و ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا خا تمہ، سیلونز میں سٹر لا ئزر مشین کے لئے فنڈز و د یگر مطا لبات شا مل تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے یقین د ہا نی کر وائی کے وہ تما م تر جا ئز مطا لبات کو متعلقہ فورم تک پہنچا ئیں تا کہ ز یا دہ سے ز یا دہ لوگ ا س سے مستفید ہو سکیں۔
کوئی تبصرے نہیں