گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کے وقت عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک میں موجود تھا۔
نمائندہ جیونیوز کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے موجود تھا جس نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں