فائل فوٹو |
راولپنڈی اللہ تعالی نے امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی محبت و الفت کو کامل دین کا اہم جزو قرار دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں واضح ہے کہ انسانوں میں اختلافات کا ہوجانا فطری عمل ہےجس کے ذریعے ہمیں اپنی اصلاح اور غور و فکر کا موقع ملتا ہے لیکن اختلافات اور فرقہ بندی میں واضح فرق ہے فرقہ بندی اجتماعیت کی جڑوں کو کاٹ ڈالتی ہے باہمی اختلافات کے خاتمے اور اتحاد امت کے فلسفے کے پیش نظرحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے حرم فورم کے قیام کی ضرورت کو محسوس کیا تاکہ اتحاد امت کی آبیاری کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اصلاح کردار اور نفس کی تربیت کا فریضہ بھی انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے حرم فورم کے تحت *ماسٹر ٹرینر پروگرام* سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حرم فورم کے قیام کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ مناسک حج اور عمرہ کی تربیت کے ذریعے کردار سازی کی جائے- یہ فورم اتحاد امت کا عالمی سطح کا مستند فورم ہے انہوں نے مزید کہا کہ کتاب وسنت کو زندگی کا لائحہ عمل بنانا ہوگا کیونکہ اسی کی بنیاد پر امت کی وحدت قائم ہوئی- سیرت طیبہ کے روشن پہلوؤں میں سے ایک اہم یہ بھی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس امت کے اتحاد کا مرکزی نکتہ ہو- اتحاد امت کے بغیر معراج انسانیت کی تکمیل نہیں ہو سکتی آج امت مسلمہ مختلف فرقوں اور گروہوں میں بٹ چکی ہے کیونکہ خالق سے تعلق صرف رسمی رہ گیا ہے جب خالق سے تعلق مضبوط ہوتو دل باہم جڑے رہتے ہیں امت مسلمہ کے فرقوں اور گروہوں میں تقسیم ہونے کی وجوہات آپس کے تعلقات میں کمی, مقام نبوت سے ناآشنائی, مقصدیت کا فقدان , گروہی مفادات کی بالادستی ہے مسلمانوں کی ان باہمی کمزوریوں کی اصلاح میں وحدت امت کا راز پوشیدہ ہے
کوئی تبصرے نہیں