TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پاکستان،انگلینڈ کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی کیلئےورکرز کو ڈیوٹیاں سونپ دی

 

راولپنڈی (آصف شاہ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پاکستان،انگلینڈ کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی کیلئے 70 سینٹری ورکروں اور 10 سپر وائزروں کومامور کر دیا ہے اس سلسلے میں سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کرکے صفائی کا جائزہ لیا اور کرکٹ سٹیڈیم کے منیجر مسعود انور کو بھر پور صفائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اپنے ورکرز کو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں،70کے قریب ورکرز،10 سپروائزر ڈیوٹی پر مامور رہیں گے، جودو شفٹوں میں سٹیڈیم کے اندر،باہر،ڈبل روڈ اور دیگر ملحقہ علاقے میں صفائی کرینگے،کوڑا اُٹھانے کیلئے 10گاڑیاں ہوں گی،صفائی کا یہ عمل جاری ر ہیگا، ٹیموں کی آمد اورپریکٹس سیشن کے دوران بھی صفائی کا عمل جاری رہیگا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز میچ کے دوران صبح 6بجے سے لیکر رات میچ ختم ہونے کے بعد تک موجود رہینگے اور صفائی کو یقینی بنائینگے۔

کوئی تبصرے نہیں