TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

افواج پاکستان اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے راولپنڈی پریس کلب کے باہر ریلی کا انعقاد

 

راولپنڈی (آصف شاہ)  افواج پاکستان اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے راولپنڈی پریس کلب کے باہر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت نوجوانوں کی غیر سیاسی تنظیم شاہین پیس فورس کے چیئرمین ملک اصغر خان بابر نے کی ریلی میں شاہین پیس فورس کے ممبران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ریلی کے شرکا پاکستان،مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہین پیس فورس کے چیئر مین ملک اصغر خان بابرنے کہا کہ ہم فوج ملک کے دفاعی اداروں اور ان کے ذمہ داران کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں سے کہتے ہیں کہ وہ باز رہیں وطن کی دفاع میں پاک فوج اور گمنام ہیروز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں اور ریاست کے خلاف جھوٹے، الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے ہم اپنے اداروں سمیت اہنے ملک کی سلامتی کے ساتھ کھڑے ہیں فوج صرف چند لاکھ افراد کا نام نہیں پاکستان کا ہر جوان پاک فوج کا جوان ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت یا دفاع کا معاملہ ہو تو فوج کے افسران سے لیکر جوانوں نے وطن پر اپنی جاں نچھاور کی شاہین پیس فورس امن کی داعی ہے جو کسی بھی قیمت پر کسی کو پاکستان کی سا  لمیت کے ساتھ کھیلنے نہیں دے گی۔

کوئی تبصرے نہیں