TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری

 

(فائل فوٹو)

خیبر  پختونخوا  کے ضلع  سوات اور  مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوگئی سوات مالم جبہ کے علاوہ گلگت بلتستان  کے ضلع غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے تا ہم اب بھی ضلع غذر کے بالائی علاقوں میں  وقفے وقفے سے  برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ ،بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت ، بٹوگاہ ٹاپ اور فیری میڈو کے پہاڑوں پر رات سے برفباری جاری ہے،ضلع دیامر کے شہر چلاس کے میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری ہے آزاد کمشیر کے ضلع باغ ، سماہنی اور بھمبر میں تیز ہواوں کی ساتھ بارش ہوئی ، ادھر  لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی جب کہ اسلام آباد،  ملتان، بہاولپور ،چیچہ وطنی ،سرگودھا،گجرات، مری، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے

کوئی تبصرے نہیں