TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی اور غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف آ پریشن میں 40 دکانیں سر بمہر کر دیں

 راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی اور غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف آ پریشن(فائل فوٹو)
 

راولپنڈی (پوٹھوہار  ون  ڈیجیٹل  ٹی وی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)نے گرجا روڈ اور چاکرہ روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی اور غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف آ پریشن میں 40 دکانیں سر بمہر کر دیں آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق بلڈنگ کنٹرول ونگ نے متعلقہ تھانوں سے راولپنڈی پولیس کے ہمراہ کاروائی میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ پراپرٹیز کے مالکان نے منظور شدہ پلانزونقشہ کے علاوہ پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر کی تھیں 

کوئی تبصرے نہیں