TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے راولپنڈی میں ممکنہ2روزہ پڑاؤ نے تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کی قیادت کو مشکلات سے دوچار کر دیا

(فائل فوٹو)

 راولپنڈی (پوٹھوہار  ون  ڈیجیٹل  ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی راولپنڈی آمداور راولپنڈی میں ممکنہ2روزہ پڑاؤ نے تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کی قیادت کو مشکلات سے دوچار کر دیا ضلعی قیادت نے ضلعی حدود میں داخلے کے بعد مارچ کے شرکا کی تعداد کو زیادہ دکھانے اور پارٹی اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام حربے آزمانے پر غور شروع کر دیا اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر کیانی کی سربراہی میں گوجرخان میں اجلاس منعقدکیا گیا جس میں تحریک انصاف کے نائب صدر سہیل کیانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے اجلاس میں مشاورت کے بعدعمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا کی جمعہ کی سہ پہر 4بجے ممکنہ آمد کے بعد لانگ مارچ کو رش میں پھنسائے رکھنے کی منصوبہ بندی وضع کر لی گئی اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی گوجرخان پہنچتے ہی ان کے قافلے کو ٹریفک کے رش میں پھنسایا جائے اس موقع پر کوشش کی جائے کہ ان کی آمد سے پہلے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا کی جائے اور ان کی آمد کے بعد ٹریفک جام میں شدت پیدا کی جائے تاکہ قافلہ بڑا نظر آئے اور اسی رش کے دوران عمران خان کا خطاب کروایا جائے اس موقع پر ڈیجیٹل میڈیا کی ٹیم کو بھی ہدائیت کی گئی کہ مکمل ٹریفک جام کے دوران تمام مناظر کیمروں میں فلمبند کئے جائیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں