راولپنڈی (راجہ طیب) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے اپنی بہو کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد سسر کو الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید سخت کی سزا سنادی ہے عدالت نے متاثرہ خاتون کو 1 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مسماۃ (ث ب) کی مدعیت میں 3 فروری 2020 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کا سسر میر زمان اس کے شوہر کی عدم موجودگی میں اس کے ساتھ بدکاری کرتا ہے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنادی جبکہ دفعہ 544-A کے تحت متاثرہ خاتون کو 1 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں