اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں نے جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، کسی جتھے کو طاقت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے ذرائع کے مطابق پیر کو جاری مشترکہ بیان میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف بیان اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے، یہ تعیناتی فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں ہوگی، آرمی چیف، حساس اداروں کی قیادت، افسران، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد ’بلیک میلنگ‘ ہے جو قطعی طور پر سیاسی رویہ نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، آئین اور قانون میں واضح ہے کہ آرمی چیف سمیت دیگر عہدوں پر تقرری وزیراعظم کا دستوری اختیار ہے۔
حکومتی اتحادی جماعتوں نے جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی،PDM
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں