(فائل فوٹو) |
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنےکا اعلان کردیا ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہےکہ جمعےکو لانگ مارچ کر رہا ہوں، لبرٹی چوک لاہور سے ہمارا لانگ مارچ شروع ہوگا، ہمارا لانگ مارچ جمعےکی صبح 11 بجے شروع ہوگا، ہم جی ٹی روڈ سے عوام کو ساتھ لیتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے،ہمارا مارچ پُر امن احتجاج ہوگا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں، ہم لڑائی کرنے نہیں جارہے نہ ہم ریڈ زون میں جا رہے ہیں، ہم وہاں جلسہ کریں گے جہاں عدالتوں نے ہمیں اجازت دی ہوئی ہے، ہم نے سب کو پر امن رہنےکی ہدایت کی ہےعمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے غیر ذمہ دار کہا گیا،کہا گیا کہ ملک مشکل میں ہے، کہا گیا کہ آپ مشکل وقت میں لانگ مارچ کر رہے ہیں ہم نےلانگ مارچ پہلے شروع کر دینا تھا، مئی کو ہمارے پر امن احتجاج پر تشددکیا گیا، 25 مئی کو صرف ملک کی خاطر لانگ مارچ کال آف کیا، سندھ ہاؤس میں لوگوں کو خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی، جولائی کے ضمنی الیکشن جیتنےکے بعد میرے اوپر مقدمات کی بارش کر دی گئی، میرے اوپر 20 سے زائد ایف آئی آرز کاٹ دی گئی ہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں ن لیگ پنجاب میں مقابلہ کرے کہیں مجھے جیت کردکھادے، میں آصف زرداری کو بھی چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے اب سندھ میں جیت کر دکھا دے، میں آصف زرداری کو چیلنج کر رہا ہوں کہ اگلا پروگرام سندھ آنے کا ہوگا عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ کے 60 فیصد ارکان ضمانتوں پر ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے،50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، یہ ہمیں دبانےکی اور دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر ایک بار ملک بکھرگیا تو کوئی بھی سنبھال نہیں سکےگا۔
کوئی تبصرے نہیں