اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایک قتل کے واقعے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزمان کو عمر قید سنا دی تھی۔ ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں جہاں سے وہ بری ہوگئے۔
سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں