اسلام آباد: تحریک انصاف کے ممکنہ دھرنے کےاعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کیے جانے کا امکان اس دوران اسلام آباد کے اسکول و کالجوں میں چھٹیاں کرنے کے علاوہ امتحانات بھی ملتوی کر دئیے جائیں گے،دھرنا ناکام بنانے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے گا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ممکنہ دھرنا روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں کنٹینرز پہنچا دئیے گئے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینرز اکٹھے کر لیے دھرنے کے ممکنہ اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا اس دوران اسلام آباد کے اسکول و کالجوں میں چھٹیاں کرنے کے علاوہ امتحانات بھی ملتوی کر دئیے جائیں گے اسلام آباد پولیس کو 25 ہزار کی اضافی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس 50 ہزار ربر کی گولیاں بھی ہوں گے سیکیورٹی اداروں کو 60 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دئیے گئے اسلام آباد پولیس کو 10 ڈرون بھی فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکے جا سکتے ہیں دھرنا ناکام بنانے اورکسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائےگا اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز فیض آباد پہنچا دئیے رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کی صورت میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریس ہائی وے کی طرف آنے والے راستے بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے وفاقی حکومت اور انتظامیہ نے عمران خان کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ و دھرنے سے نمٹنے کے لئے دبنگ تیاری سامنے آئی ہے سیکیورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کے گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار کر لی ہیں عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قراردے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کیا جا سکتا ہے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔
اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کیے جانے کا امکان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں