روات: رہنما تحریک انصاف راجہ عبدالوحید قاسم کے بیٹے راجہ حماد قاسم کیانی گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب کااہتمام روات چک بیلی روڈ پر واقع پوٹھوہار حویلی میں کیا گیا جو سیاسی اجتماع کار وپ دھار گئی اس پروقار تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی،سابق امیدوار این اے59 کرنل اجمل صابر راجہ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی امجد محمود،سابق چیرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل،سابق چیرمین یوسی مغل ملک نوری،سابق چیرمین یوسی لوہدرہ راجہ محمد یونس،چوہدری اخلاق،چوہدری ضیافت گوجر خان، چوہدری مقرب حسین، چوہدری فیصل مختار، چوہدری طاہر محمود،چوہدری اسد ریاض،جاسم کنول راہی، مسرور چوہدری، غلام مصطفی بٹ،راجہ عجم، راجہ الطاف اورسینئر صحافی آ صف شاہ اور ضمیر مغل کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نئی زندگی کی شروعات کرنے والے جوڑے کو مبارک باددی
کوئی تبصرے نہیں