فائل فوٹو |
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔
گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہے، جس پر حکومت 32.42 روپے پٹرولیم لیوی حاصل کر رہی ہے، ڈیزل کی قیمت 235.30 روپے ہے جس پر پٹرولیم لیوی 12.58 روپے ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 191.83 روپے ہے جس پر پٹرولیم لیوی 15 روپے لگی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 186.50 روپے کی سطح پر ہے اور پٹرول لیوی 10 روپے حاصل کی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں