TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے،دیکھناہےکہ اس واقعےکوبنیاد بنا کرکون فائدہ اٹھا رہا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

(فائل فوٹو)
 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افخار کا کہنا ہےکہ  ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیے کہ  ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائے، وزیراعظم  پاکستان نےکینیا کے صدر سے بھی اس واقعے پر رابطہ کیا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افسوسناک  واقعے کی مکمل تحقیقات کا کہا گیا ہے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہیےکہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا، اس افسوسناک واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے،کینیا کی پولیس نےغلطی کو تسلیم کیا ہے لیکن بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف پروفیشنل صحافی تھے، بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف پوری قانونی کارروائی کی جائے، دیکھناہےکہ اس واقعےکوبنیاد بنا کرکون فائدہ اٹھا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں