TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

موبائل فونز کے استعمال نے نوجوان نسل کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے دور کر دیا، شوکت شہزاد

 


راولپنڈی (آصف شاہ) کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت، موبائل فونز کے استعمال نے نوجوان نسل کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے دور کر دیا۔ نوجوان نسل تباہی کے راستے پہ گامزن، معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ راولپنڈی پریس کلب میں قائم سپورٹس جیم صحافیوں اور انکے بچوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں میں شرکت کا بہترین ذریعہ ہے۔ شوکت شہزاد۔ راولپنڈی شہر کے قابل فخر سرمایہ،سابقہ مسٹر پاکستان و مسٹر اولمپیا سمیت دیگر انت گنت ریکارڈ کے مالک باڈی بلڈر شوکت شہزاد نے راولپنڈی پریس کی انچارج شکیلہ جلیل کی دعوت پہ راولپنڈی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں صحافیوں کی کثیر تعداد نے انکا خیر مقدم کیا، انھوں نے صحافیوں انکی فٹنس کے حوالے سے درپیش مسائل پہ لیکچر دیا اور جیم میں موجود مشینوں کے استعمال اور جسمانی فٹنس کے حوالے سے ایکسرسائز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ شوکت شہزاد نے اس موقع پرموجود صحافیوں کو جیم میں ایکسرسائز مشینوں کے استعمال کی بنیادی عملی تکنیک بتائیں اور انکے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر شوکت شہزاد کا کہنا تھا کہ تن سازی یقینا ایک مشکل کھیل ہے مگر یکسانیت اور بھرپور محنت سے انسان اس میدان میں اپنا مقام بنا سکتا ہے، نوجوان نسل کو صحت مندانہ اور کھیل کود کا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد کو نوجوان نسل کی کھیل کود کی سرگرمیوں میں شمولیت کے لئے اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ موبائل فونز کے بے دریغ استعمال نے جہاں نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں پسماندگی کی طرف دکھیل دیا ہے وہیں ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان میں بھی اپنے ہم عصروں سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں،ہم میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا  تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنی توجہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پہ مرکوز کرے، صرف اسی صورت میں ہم دنیا کے ہر میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ شوکت شہز اد نے راولپنڈی پریس کلب کی انچارج شکیلہ جلیل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں راولپنڈی پریس کلب کی سطح پر صحافیوں کے لئے باڈی بلڈنگ اور جیم کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کوئی تبصرے نہیں