مری(بیورورپورٹ) صدر پاکستان عوامی تحریک کوہسار امجد ارباب عباسی نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پر تشکر واجب ہے جسے حکمران اپنی نیتیں درست کر کے ممکن کریں یہ ذمہ داری حکمرانوں اور نفاذ کرنے والی مشینری کی ہے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کریں مہنگائی پر کنٹرول نہ کیاگیا تو رب العالمین جل مجدہ کی ناراضگی سے نفاذ کرنے والی مشینری اور حکمرانوں کو کوئی نہیں بچا سکے گاامجد ارباب عباسی نے کہا کہ امام حسین وحسن مجتبیٰ علیہ السلام کے محب ہیں جنہوں نے قیامت تک آنے والوں کے لیے ہر قربانی دے کر اعلیٰ ترین مثالیں قائم کی ہیں اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ھم پر لازم ہے کہ بد زبان کو، ڈنڈہ بردار کو خاطر میں نہ لایا جائے لیکن یاد رکھنے کی ضرورت ھے کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان جہاں محبت اور امن کا فروغ کا فریضہ انجام دینا جانتے ھیں وہاں ضروری ھوا تو قانونی و اخلاقی حدود میں رھتے ھوئے مظلوم عوام کی موثر ترین آواز بننا ان سے زیادہ کوئی دوسرا نہیں جانتاانہوں نے کہا کہ میلاد شریف اپنے آقاء کرم کے نورانی گھرانہ اور نورانی خلافت راشدہ اور متبعین کی تعلیمات سے رشتے مضبوط کرواتا ھے، اجتماع میں تحصیل مری منہاج القرآن کے ناظم امتیاز احمد علوی، کہوٹہ PAT کے صدر شیخ شکیل احمد، تحریک منھاج کلر کے صدر حافظ آصف محمود قادری، ناظم طاہر قدری صدر PAT سید زبیر شاہ، جنرل سیکرٹری اکرام چوھان سمیت بڑی تعداد میں عہدے داران و کارکنان نے شرکت کی جبکہ تقریب کے سرپرست اعلی علامہ پیر عبد الصبور نقشبندی نے ولولہ انگیز خطاب میں قبلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر پروفیسر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ صدر جلسہ پیر سید حامد علی شاہ نے میلاد شریف کے انوار پہ خصوصی روشنی ڈالی۔
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پر تشکر واجب ہے،امجد ارباب عباسی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں