TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا

 

(فائل فوٹو)

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو منی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا ایف آئی اے نے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ میں تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے حریم شاہ سے تین گھنٹے تک تحقیقات کی نجی ٹی وی سے گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھاکہ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، ویڈیو مذاق اور تفریح کے طور پر بنائی تھی، ایف آئی اے کو بھی یہی مؤقف ریکارڈ کرایا ہے ان کا کہنا تھاکہ اس کیس کا سامنا کروں گی، امید ہے یہ کیس جلد ختم ہوجائےگا، یہ کیس شہزاد اکبر کی خواہش پر مجھ پر بنایاگیا تھا، منی لانڈرنگ کے اس کیس میں کچھ نہیں رکھا خیال رہے کہ حریم شاہ نے جنوری میں برطانوی پاؤنڈز کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور پاکستان سے منی لانڈرنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں