فائل فوٹو |
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری سلطان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد منشیات (کوکین) کے عادی ہو گئے تھے۔
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 916 وکٹیں حاصل کرنے والے 56 سالہ وسیم اکرم نے مئی 2003 کے ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد بین الااقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہ بطور کوچ اور کمنٹیٹر فرائض سرانجام دینے لگے۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے گھومنا بہت پسند تھا جبکہ پارٹیوں میں بھی جاتا تھا جس کے باعث مجھے یہ لت لگ گئی، انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران مجھے کسی نے دی تاہم آہستہ آہستہ میں اس کا عادی ہورہا تھا۔ انہوں لکھا کہ میری اہلیہ کو جب اس بارے میں معلوم ہوا تو ہما اکرم (پہلی اہلیہ) نے کہا کہ “آپ کو فوری علاج کی ضرورت ہے”۔
وسیم اکرم نے لکھا کہ اکتوبر 2009 میں ہما اکرم (اہلیہ) کے انتقال کے بعد مجھے میوکورمائکوسس نامی ایک نایاب فنگل بیماری ہوئی جس سے میری نشے کی لت ختم ہوگئی اور اس دن کے بعد میں نے کبھی پہیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
کوئی تبصرے نہیں