TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کوگاڑی اور ضروری اسٹاف بھی دیاجائے گا بل منظور

(فائل فوٹو)

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پنجاب منسٹرزبل 2022 پیش کیا گیا، بل مسرت جمشید چیمہ نے ایوان میں پیش کیا پنجاب حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کے باوجود پنجاب منسٹرزبل 2022 منظورکرا لیا بل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کو اب سرکاری گاڑی، مناسب سکیورٹی اور ضروری اسٹاف فراہم کیا جائے گا مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے دور میں قانون میں ترمیم کر کے یہ مراعات ختم کر دیں تھی لیکن پنجاب اسمبلی نے اب یہ بل دوبارہ منظور کر کے مراعات بحال کر دیں دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں حکومت نے کیا بل منظور کرایا ہے تاہم اپوزیشن رکن خلیل طاہر سندھو نے دعویٰ کیا کہ وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہےحکومت نے اپوزیشن کے دعوے کی تردید کی ہےعلاوہ ازیں پنجاب اسمبلی نے اردو زبان کے حوالے سے بل بھی منظور کر لیا جس کے تحت اردو زبان کو اردو الفاظ میں ہی لکھا جائے اور اردو کو رومن انگریزی لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ڈپٹی اسپیکرنےایجنڈامکمل ہونےپرپنجاب اسمبلی کااجلاس بدھ سہ پہر3 بجےتک ملتوی کردیا۔



کوئی تبصرے نہیں