TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کا کیس سماعت کےلیے مقرر

 

فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔


جسٹس عامر فاروق پیر کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر کیس کی سماعت کریں گے۔


عمران خان نے اپنی نااہلی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے ہیں، جس کے بعد عدالت عالیہ نے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں اپنی نااہلی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں