TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری میڈیا کے نمائندگان کو کوہسار یونیورسٹی کی کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی بارے بریفننگ دی گئی

 


       مری(بیورورپورٹ) کوہسار یونیورسٹی مری میں پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو یونیورسٹی کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی بارے بریفننگ دی گئی ڈین کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان نے صحافیوں کو بریفننگ دی جس میں یونیورسٹی کے زیر انتظام چلنے والے ڈیپارٹمنٹس طلباء وطالبات اور فکیلٹی کی تعداد اور یونیورسٹی کے مستقبل میں حاصل ہونے والے ثمرات بارے آگاہ کیا گیا اس موقعہ پر میڈیا کے نمائندگان کو بتایا گی کہ انٹرمیڈیٹ سمیت اس وقت یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی تعداد 2000سے زائد ہے جو اٹھارہ سے زائد شعبہ جات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں انگلش، اردو، سوشیالوجی، سائیکالوجی، باٹنی، مائیکرو بیالوجی،بائیو انفارمیٹیکس،کمپیوٹر سائنس،ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی، انوائرمینٹل سائنسز، آرٹس اینڈ ڈیزائن،فارسٹری اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں جبکہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی فلاح وبہبود کیلیے میرٹ نیڈ بیسڈ سکالرز شپس بھی دے رہی ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء وطالبات کی فیس بھی معاف کی گئی ہے پی ایچ ڈی فیکلٹی انتہائی تجربہ کار ہے جو ٹورازم کی پرموشن اور باغات وزراعت کے زریعے مقامی ابادی کو ان کے گھروں پر روزگار مہیا کرنے کیلیے بھی ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی بریفنگ میں سینئر صحافی اورنگزیب عباسی،صدر مری پریس کلب سدھیر احمد عباسی،ظفر اقبال رحیم،عبدالحمید عباسی،طفیل عباسی،عتیق الرحمان عباسی،عارف سعیدعباسی حنیف خان ترک،،حیدر علی سمیت پریس والیکٹرانک میڈیا کے کثیر نمائندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر یونیورسٹی کی سینئر فیکلٹی رجسٹرار ڈاکٹر محسن اقبال و دیگر بھی موجود تھے،میڈیا نمائندوں نے اس موقعہ پر متعدد مثبت تجاویز بھی دیں اور یونیورسٹی کے مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کیلئے یونیورسٹی کی موثر آواز بننے کا یقین دلایا انہوں نے وائس چانسلر کی طرف سے میڈیا کے نمائندگان کو بریفنگ کے عمل کو انتہائی خوش آئند اور یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کی  طرف اہم قدم قرار دیا،وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری نے اس موقعہ پر کہا کہ یونیورسٹی کے یوم آغاز سے اب تک مری کے پریس والیکٹرانک میڈیا کا کردار انتہائی شاندار رہا ہے اور وہ اپنی مثبت رپورٹنگ سے کوہسار یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا پورا حصہ ڈال رہے ہیں جو اہل علاقہ اور اہل وطن کی شاندار تعلیمی خدمت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں