TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ارکان اسمبلی نے ملوث افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ذرائع

(فائل فوٹو)
 

 اسلام آباد: افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ پر دبئی جاکر پاکستانی پرچم کی توہین کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا، ارکان اسمبلی نے ملوث افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے دبئی میں کرکٹ میچ ہارنے پہ پاکستانی پرچم کی توہین کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا نور عالم خان نے کہا کہ افغان شائقین جو پاکستانی پاسپورٹ پہ عرب امارات گئے انہوں نے پاکستانی پرچم کی توہین کی، انہوں نے پاکستانیوں پہ تشدد بھی کیا، وہ ڈی پورٹ ہو کر واپس پاکستان پہنچے، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ ان کے سوال پر وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمان کانجو نے کہا کہ وہ ڈی پورٹ نہیں ہوئے جس پر نور عالم خان بولے کہ جی وہ ڈی پورٹ ہوئے تھے، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ اس پر عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ وہ ڈی پورٹ ہوئے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے نور عالم خان نے کہا کہ میں نے چئیرمین نادرا کے سامنے بھی معاملہ اٹھایا تھا مگر ان کا ریکارڈ نہیں تھااسی معاملے پر رکن اسمبلی محمود بشیر ورک نے کہا کہ جنہوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی، پاکستانیوں پر تشدد کیا ان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے، ان کی کیسے جرأت ہوئی کہ وہ پاکستانی پرچم کی توہین کریں۔



کوئی تبصرے نہیں