TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

لاہور عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

 

(فائل فوٹو)

لاہور: عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اجلاس میں کابینہ ارکان نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اےکو معاونت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے آئی جی سے پولیس  کی معاونت  پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد رات گئے پنجاب حکومت نےکابینہ ارکان کےفیصلےکی روشنی میں وضاحتی خط لکھ دیا ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ آئی جی پولیس تحقیق کریں، ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت  لی، پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری اور غیر قانونی کام میں معاونت کی پنجاب کابینہ نے سوال کیا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں غیر قانونی آپریشن میں بلا اجازت کیسے استعمال  ہوئیں؟ پولیس کا کوئی ماورائے آئین وقانون ایکشن قابل قبول نہیں ہےذرائع کا بتانا ہےکہ عمران خان کی ہدایت پرپنجاب کابینہ نےآئی جی سے وضاحت طلب کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں