TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست پر نواز شریف شدید برہم

 

(فائل فوٹو)

اسلام آباد ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بدترین شکست پر پارٹی میں ہلچل مچ گئی، پارٹی سربراہ نواز شریف نے قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے (ن) لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور انہوں ںے لیگی وزرا اور عہدے داروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے نواز شریف کو ضمنی انتخابات میں شکست کی ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بجلی کے بھاری بل، پارٹی کا مفاہمانہ بیانیہ اور قیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں ن لیگی ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سرخرو ہوئی ہے اور پیپلزپارٹی کی پنجاب میں واپسی ہوئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شکست کے مکمل اسباب جاننے کے لیے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ کمیٹی دو روز میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کی رپورٹ نواز شریف کو ارسال کرے گی۔



کوئی تبصرے نہیں