بیول (نامہ نگار ) بیول میں بھکاریوں کی بھرمار، بچے بوڑھے اور خواتین بھکاریوں کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بیول شہر میں بھکاریوں کی بھرمار ہے جن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوان لڑکیاں بھی صبح سویرے بیول شہر پہنچ جاتی ہیں تمام بھکاری تاجروں اور گاہک حضرات کے لیے درد سر بن گے ہیں اس کے علاؤہ بے شمار نوجوان بھکاری لڑکیاں بھیگ کی آڑ میں منشیات بھی سپلائی کرتی ہیں لیکن پولیس چوکی قاضیاں ان تمام تر حالات سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے انجمن تاجران بیول اور عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں