وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ملاقات میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی وزیراعظم سے گورنر سندھ اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مداخلت کی درخواست کی اور شکوہ کیا کہ اگر اس سے متعلق کچھ نہیں ہوا تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا، اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے وزیراعظم نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں