مری(بیورورپورٹ)ترکی
Gaziantep سے مسٹر احمد الدوبیس فارماسس UOSSMنے آغوش کالج مری کا دورہ کیاآغوش کالج مری پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال کیا گیا اور آغوش کالج مری کے مقاصد اور ماسٹر پلان کے بارے میں بتایا گیابعد ازاں انہوں نے کیمپس کے مختلف حصوں اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبا ء کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،معزز مہمان نے آغوش کالج مری کی مارننگ اسمبلی کو بھی دیکھا اور نوجوان آغوشیوں کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرنے کے لیے طلباء سے بات کی مسٹر احمد الدوبیس نے مستحق یتیم بچوں کو بہترین تعلیمی اور بورڈنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور آغوش کالج مری فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں مہمان نے وزیٹر بک میں اپنے تبصرے لکھے۔ معزز مہمان کو سووینیئر بھی پیش کیا گیااعظم خان پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کا تعلیم اقامتی ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں، ملائشین وفد نے پاکستان کے مستقبل کے لیڈروں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں اور عزم کو سراہا،یاد رہے آغوش کالج مری، مری ایکسپریس پر اسلام آباد سے 35 کلو میٹرکی مسافت پر واقع ہے۔
کوئی تبصرے نہیں