مری(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنرمری وسپیشل پرائش کنٹرول مجسٹریٹ وقاص صفدر سکندری کا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنڑول کرنے اور ڈینگی جیسی موذی مرض کوروکنے اورحفاظتی تدابیر کے حوالے سے مری شہر کے علاقوں مال روڈ،دیگر بازاروں اورمختلف علاقوں کااچانک دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر مہنگی اشیاء ضروریہ فروخت کرنے پر کئی دوکانداروں کو جرمانے کئے اوروارننگ دی کہ سرکاری جاری شدہ نرخوں پرمعیاری اورسستی اشیاء ضروریہ عوام کو فراہم کی جائیں بصورت دیگر سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات اور احتیاط سے ہم ڈینگی کی روک تھام کرسکتے ہیں عوام اپنے گھروں اوراردگرد میں کوڑاکرکٹ نہ پھینکیں،گملوں اورگھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اورپانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ڈینگی مچھروں کو افزائش کو روکاجاسکے ان کے ہمراہ تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کرامت علی،سول ڈیفنس اہلکاراورانکا عملہ بھی موجودتھا۔
کوئی تبصرے نہیں