(فائل فوٹو) |
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو تھانہ گرین ٹاون پولیس نے طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمریم اورنگزیب، جاوید لطیف و متعدد ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاون میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے، اور محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور چھاپے سے روک دیا گیا۔عدالت نے اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر تمام اقسام کی کارروائی سے روک دیا ہے، جب کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو 17 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے پولیس نے مریم اورنگزیب کو دفعہ 160 کے تحت طلب کیا ہے۔پولیس کی جانب سے مریم اورنگزیب کو شامل تفتیش ہونے کے لیے اٹھارہ اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے یاد رہے کہ اس سے پہلےلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہيں۔
کوئی تبصرے نہیں