منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس سنگاپور میں ٹی راجہ کمار کی زیر صدارت ہوا۔ ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق فیٹف کے صدر نے کہا کہ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں تھا، متعلقہ حکام نے تمام 34 نکات پر عمل درآمد کرلیا جس پر پاکستان کو اس پیش رفت پر خیرمقدم کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار کا کہنا تھاکہ یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کی فیٹف رکنیت معطل کر دی گئی، کانگو، موزمبیق اور تنزانیہ کو گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے اس حوالے وزارت خزانہ زرائع نے بتایا کہ فیٹف اجلاس میں ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے پیش کی جانے والی رپورٹس اور فیٹف ٹیم کے دورہ پاکستان کی رپورٹ پیش کی گئیں، رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں تسلی بخش قرار دیا گیا اور پاکستان کا نام گرے لسٹ سے ہٹانے کی منظوری دی گئی وزیراعظم شہبازشریف نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی پر قوم کو مبارک ہو انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی، پاکستان کا سربلند ہونے پر میری گردن اللہ تعالی کے حضور شکر سے جھکی ہوئی ہے، فاٹف میں شامل ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔
عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں