|
فائل فوٹو |
گوجرخان: دولتالہ کھانا دیر سے کیوں دیا اتھرے جوان نے ہوٹل ملازم کو فائر مار دیا، تفصیلات کے مطابق قیصر ولد محمد نجیب ساکن میانہ موہڑہ مورخہ 23 اکتوبر بابا رضا ہوٹل میں آیا اور کھانے کا آرڈر دیا کھانا پانچ منٹ لیٹ ہونے پر گالی گلوج شروع کردی منع کرنے پر گھر جاکر کارپین لے کر آگیا للکارنے لگا کچھ افراد نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ ایک 20 سالہ لڑکا اسامہ ولد آزاد سکنہ فریال جو ہوٹل میں ویٹر تھا اس کو فائر مار دیا اس کو شدید زخمی حالت میں پہلے رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ اور اس کے بعد راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں