فائل فوٹو |
حکومت،جمہوری اقدار،قانون پر عمل داری اور انسانی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہےان خیالات کا اظہار رانا ثنا اللہ نے یورپین یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی (Ms Paola Pampaloni) سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جبری گمشدگی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں کسی بھی شخص پر تشدد انسانی حرمت اور تکریم کیخلاف ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں،غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفیکنگ کے خلاف سخت انتظامی ایکشن لیے ہیں رانا ثناء اللہ نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس حساس معاملے کاپائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں،زیرحراست ملزمان پر تشدد،آئین پاکستان، تعزیرات پاکستان اوراسلامی تعلیمات کے برخلاف ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت ہے، یورپی یونین کاجی ایس پی پلس کاسٹیٹس پاکستان کے معاشی استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہےاس موقع پر پاؤلاپامپلونی کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کا اہم شراکت دار ملک ہے تعمیری ڈائیلاگ جاری رکھیں گے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں افغان شہریوں کے پرامن انخلا پر پاکستان کے انتہائی ممنون ہیں یورپی یونین انسانی آزادی اورجمہوری اقدار سے متعلق قوانین میں اصلاحات کیلئے پاکستان سے مشاورت جاری رکھے گا ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اورایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ مومن آغا اور دیگراعلی حکام بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں