لاہور رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد پنجاب اسمبلی توڑپھوڑ کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیئے تھانہ گڑھی شاہو لاہور پہنچ گئے پولیس نے شامل تفتیش کرنے سے معزرت کرلی راجہ صغیر احمد سمیت بارہ ارکان پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانت میں عدالت نے انیس ستمبر تک توسیع کردی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد شامل تفتیش ہونے کے لیئے لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو پہنچ گئے جہاں پولیس آفیسر محمد ظفر نے انہیں یہ کہ کر شامل تفتیش کرنے سے انکار کردیا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے راجہ صغیر احمد نے توڑ پھوڑ کا ثبوت طلب کیا تو پولیس کے مطابق ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں وہ حکومتی احکامات کے پابند ہیں۔پولیس کی جانب سے شامل تفتیش نہ کرنے پر راجہ صغیر احمد واپس راولپنڈی لوٹ گئے
کوئی تبصرے نہیں