TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر حکومت،اوگرا،وزارت پٹرولیم سے جواب طلب

 

فائل فوٹو 

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری وکیل اگلی سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعات میں اضافہ کا طریقہ کار پیش کریں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کے لیے کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی، اور اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

کوئی تبصرے نہیں