TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، شیخ رشید

فائل فوٹو

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، پی ڈی ایم نےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا اور مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 70وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا، 21وزراء بے محکمہ ہیں، وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے جب کہ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں اور دفتر نہیں جاتےسابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا ہے، حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، پی ڈی ایم نےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا، پی ڈی ایم اپنی انجام کو پہنچ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں