TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

فیصل سلیم نے ایس پی کوہسار ڈویثرن مری کوٹلی ستیاں کاچارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائیاں شروع کردی

 


 مری(بیورورپورٹ) فیصل سلیم نے ایس پی کوہسار ڈویثرن مری کوٹلی ستیاں کاچارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد خصوصی طورپر منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی شروع کردی ایس پی کوہسار کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوسرکل مری سردار اظہرمحمود اسلم کی نگرانی میں ایس ایچ اومری چوہدری جمیل اورانکی ٹیم جس میں انچارج پولیس چوکی سنی بنک ایس آئی شاہدمحمودستی شامل ہیں کاروائی کرتے ہوئے 3 ستمبر2022 کو موثر کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم فضل اللہ ولد عبدالحکیم سے 1600 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،ایس ایچ اومری نے کہاہے کہ گرفتار ملزم منشیات فروش سے سورس آف سپلائی معلوم کی جائیگی،ایس پی کوہسار فیصل سلیم نے ایس ایچ او مری چوہدری جمیل اور پولیس ٹیم کی شاندارکارکردگی پر شاباش دی اورکہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والے منشیات فروشوں کااہم کردار ہے ایسے ملزمان کو گرفتار کرکے اس دھندے کو جڑ سے ختم کیاجائیگا انہوں نے اس عزم کااظہر کیاکہ منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اوردیگر جرائم جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے کوھسار پولیس نے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کو ہرصورت مکمل کرکے جرائم کامکمل خاتمہ کیاجائے گا،عوامی اورسماجی حلقوں نے ایس پی کوہسار ڈویثرن فیصل سلیم اوران کی ٹیم کو جرائم کے خاتمے کیلئے مہم شروع کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں