اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی۔
مارگلہ ٹاون کے علاقہ کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا۔
ایک نوجوان مچھلیوں کے شکار کے لئے نالہ میں گیا۔
راول ڈیم کے سپیل ویز کھلنے کے باعث نوجوان پانی کے تیز بہاو کی زد میں آگیا۔
قریب ہی ایک بزرگ اور ایک نوجوان نے اسے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی پانی میں بہہ گئے۔
پولیس کی تیراک ٹیموں اور تھانہ کھنہ کے جوانوں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی اور تینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا ۔
کوئی تبصرے نہیں