آر پی او عمران احمر، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ
ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے،
افسران نے جلوس کی سیکورٹی کےلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا
جلوس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،
مرکزی و دیگر جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 3600 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
ٹریفک کے موثر انتظامات کے لئے 236 ٹریفک افسران و اہلکار خصوصی طور پر تعینات کئے گئے ہیں، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
جلوس میں داخلے کے وقت باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی جائے گئ، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، آر پی او عمران احمر
جلوس کی موثر سیکورٹی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، آر پی او عمران احمر
کوئی تبصرے نہیں