فائل فوٹو |
اسلام آباد: فواد چوہدری کے لیے تحریک انصاف میں مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان کے جارحانہ مگر حامد خان کے بقول غیرذمہ دارانہ بیانات اور طرز عمل سے لگتا ہے کہ پارٹی چیرمین عمران خان ان سے دوری اختیار کر رہے ہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ان کے درمیان کوئی ایسی نشست بھی سامنے نہیں آئی جسے سیاسی طور پر قابل ذکر کہا جائے عمران خان کے کامیاب جلسوں کی سیریل میں واحد جلسہ جہلم کا رہا ہے جس کو ناقدین نے تنقید کا ھدف بنایا اس جلسہ میں حاضرین کی کمی پر تحریک انصاف کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہوئی تھیں ابھی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں بھی فواد چوہدری کی عدلیہ کے بارے میں بیان بازی پر کافی لے دے ہو رہی تھی کہ فواد چوہدری نے عمران خان کے اس کیس میں وکیل اور تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان کے بارے میں سخت بیانات دیے اور انہیں گگھو گھوڑا قرار دے دیا جبکہ حامد خان نے بھی انہیں پی ٹی آئی میں کسی کا بیجھا ایجنٹ قرار دیا آج عمران خان نے حامد خان کو ایڈوائزری کونسل کا چیرمین بنا کر جہاں حامد خان پر اعتماد کا اظہار کیا وہاں فواد چوہدری کے لیے بھی ناپسندیدگی کا اشارہ دے دیا ہے
کوئی تبصرے نہیں