TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کلرسیداں کےعلاقہ شاہ باغ میں ڈکیتی کی واردات

 


کلرسیداں: تھانہ کلرسیداں کے علاقہ شاہ باغ میں سرشام ڈکیتی کی واردات مسلح ڈکیت موسی فارمیسی سے گن پوائنٹ پر نقدی لے اڑے ناقص گشت کی وجہ سے علاقہ ڈکیتوں اور چوروں کا گڑھ بن چکا ہے عوام علاقہ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں کے نواحی بازار شاہ باغ میں مسلح ڈکیتوں نے فارمیسی کو لوٹ لیا فارمیسی مالکان کے مطابق ڈکیتی کی واردات تین مسلح ڈاکو جن میں سے دو نے نقاب پہن رکھے تھے جبکہ ایک نے ماسک پہن رکھا تھا فارمیسی میں داخل ہوئے اور کاونٹر پر کھڑے صدام نامی شخص سے گن پوائنٹ پر اٹھارہ ہزار لیکر باآسانی فرار  ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کلرسیدں کی نفری موقع پر پہنچ گئی عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ناقص گشت کے نظام سے علاقہ چوروں ڈکیتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جبکہ PHPکی گشت بھی ہوٹلوں پر کھڑی رہتی ہے جس سے عوام آئے روز لٹ رہی ہے  عوام علاقہ نے پولیس کے سینئر افسران سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں