مری(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مری کے چالیس رکنی رضا کاروں پر مشتمل قافلہ امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی اور جماعت اسلامی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی6 محمد سفیان عباسی کی قیادت میں کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور خیمے لے کر راجن پور اور دیگر سیلابی علاقوں میں پہنچا، جہاں پر انھوں نے متاثرین کی بحالی اور دیگر امدادی سرگرمیاں میں حصہ لیا، جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کاروں نے سیلاب سے بے گھر ہو جانے والے افراد سے ملاقات کی اور ان کے لیے مسجد، واش روم، اسکول سمیت تمام سہولیات سے آراستہ خیمہ بستی قائم کی، امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی اور محمد سفیان عباسی نے سیلاب سے بے گھر ہو جانے والے افراد میں سامان اور نقد رقم بھی تقسیم کی اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہا جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مری نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر تاریخ رقم کی بھرپور اعتماد پر ہم مری کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان مستقل طور پر ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں اور ہم یہ کام متاثرین کی بحالی تک جاری رکھیں گے،انھوں نے کہاانشاء اللہ ملک اور قوم کی خدمت جاری رکھیں گے، کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کا حصول ہماری منزل ہے، غلام احمد عباسی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے مرحلہ کے لیے بھی بھرپور امداد کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ لوگ جلد از جلد اپنے گھروں میں واپس جا کر معمول کی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں، انھوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں۔
کوئی تبصرے نہیں