TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری چہلم کے جلوس کے موقع پر ایس پی کوہسار ڈویثرن فیصل سلیم کی نگرانی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

 


 مری(بیورورپورٹ) گذشتہ روز 13 ستمبر بروز منگل ڈاکٹرمنظورحسین امام بارگاہ تحصیل روڈمری سے محرم الحرام کاچہلم کاجلوس متولی ڈاکٹر رضوان منظور کی قیادت میں برآمد ہو ا جولوئر بازار،صدیق چوک سے ہوتا ہواجی پی او چوک مال روڈ پرپہنچا،عزہ دارشہادت امام علی مقام حضرت امام حسین علیہ اسلام کی شہادت کے چہلم کے موقع پر سینہ کوبی اورنوحہ کنی کرتے رہے اورزنجیرزنی بھی کی،چہلم کے جلوس کے موقع پر ایس پی کوہسار ڈویثرن فیصل سلیم کی نگرانی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ایس ڈی پی سرکل مری سردار اظہر،ایس ایچ اومری بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جلوس کے اختتام تک ساتھ رہے اس سے قبل ایس پی کوہسار فیصل سلیم نے امام بارگاہ کاتفصیلی دورہ بھی کیا،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری انعام الرحیم بھی اپنے عملے کے جلوس کے ساتھ رہے جلوس جی پی او مال روڈہوتا تحصیل روڈ مری پر بخیریت اختتام پذیرہوگیا،سٹی ٹریفک پولیس مری نے جی پی اوچوک،لوئر مال روڈاورلالہ زار ٹرن تک جلو س کے اختتامتک ٹریفک ڈائیورشن لگائے رکھا اورٹریفک ڈیوٹی لگا ئی گئی تھی تاکہ جلوس کی سکیورٹی اورٹریفک کی روانی کویقینی بنایاجاسکے،جلوس کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کاعملہ،ریسکیو1122 مری،میونسپل کارپوریشن کاعملہ اوردیگر سکیورٹی ادارے بھی موجودرہے،جلوس کے منتظمین نے بہترین سکیورٹی انتظامات پر ایس پی کوہسارڈویثرن فیصل سلیم،ایس ڈی پی اوسرکل مری سرداراظہراوردیگر افسران کا شکریہ ادا کیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں