راولپنڈی (راجہ طیب) اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر زونیرہ آفتاب نے گنج منڈی اور نمک منڈی میں دکانوں پر چھاپے مارے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے کی وجہ سے مجموعی طور پر ایک لاکھ اور 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کئی دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی اور کہا کہ نرخ نامہ ہر صورت نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں