مری(بیورورپورٹ) ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی کی درخواست پر ڈاکٹر عمروہاب اورانکی ٹیم نے ڈاکخانہ چوک مری میں غریب لوگوں کیلئے ذیابیطس کے مفت ٹیسٹ و علاج معالبہ اورفری ادویات دینے کیلئے میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس کی نگرانی راجہ عرفان عباسی کے صاحبزادوں راجہ وجاہت عباسی اورراجہ سلیمان عباسی کررہے تھے میڈیکل کیمپ کے انعقادکابنیادی مقصد غریب لوگوں کوجن کووسائل دستیانہ ہیں کو اس ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی دینا اورمستحق لوگوں کامفت علاج کرنا ہے،اس موقع بہت بڑی تعدادمیں لوگوں نے اپنے ٹیسٹ کروائے اوران کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،مذکورہ ڈاکٹروں کی ٹیم اعلان کیاکہ ان لوگوں کاہمیشہ مفت علاج معالجہ کیاجائے اورہرماہ یہ فری میڈیکل کیمپ مری میں لگایاجائیگا،ڈاکٹرعمروہاب نے اس موقع پر مریضوں کو ذیابیطس کے حوالے سے مکمل آگاہی لیکچر بھی دیا،فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کیمپ میں موجود عوام نے ڈاکٹرعمروہاب،انکی ٹیم،راجہ عرفان عباسی اورانکے بیٹوں راجہ وجاہت عباسی اورراجہ سلیمان عباسی کا دلی شکریہ اداکیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں