مری(بیورورپورٹ) بارایسوسی ایشن مری کے مطالبہ پر جوڈیشل کمپلیکس جھیکاگلی میں ریونیوعدالتوں کاافتتاح کردیاگیا،گذشتہ روزجمعہ کے دن صدرمری بار ایسوسی ایشن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت مری بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وایڈومنسٹریٹر میونسپل کاروپوریشن مری احمدحسن رانجھا کے اعزاز میں استقبالہ تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں رائے محمدخان ایڈیشنل سیشن جج مری،محمدوقاص ثناء سینئر سول جج مری اوراحمدحسن رانجھا اے ڈی سی آرجبکہ جنرل سیکرٹری مری بارفخرمحمود عباسی ایڈووکیٹ،نائب صدر سرداریاسر یوسف ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری حنا آکاش ایڈووکیٹ،لائبریری سیکرٹری راجہ ناصر ایڈووکیٹ اوردیگر ممبران بارنے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھا نے یقین دہانی کروائی کہ جلدازجلد ریونیوکورٹس جوڈیشل کمپلیکس جھیکاگلی میں منتقل کروائینگے اورآنے والی جمعرات سے مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کرینگے،تقریب میں سینئر ممبران بار محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،شبیر محمود ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ،جلیل اخترعباسی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ،عمران خان ایڈووکیٹ،وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ،راجہ اشتیاق عباسی ایڈووکیٹ،ناصر عباسی ایڈووکیٹ اوردیگر ممبران بار نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر صدرمری بار اورایگزیکٹوباڈی مری با رایسوسی ایشن نے معززجج صاحبان اور اے ڈی سی آر کو شیلڈیں پیش کیں۔
کوئی تبصرے نہیں