TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا افغان شہری گرفتار

 


نوشہرہ : سرزمین پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا خیر آباد مہاجر کیمپ کا افغانی گرفتار، ملزم کے خلاف تھانہ اکوڑہ میں خیرآباد کے رہائشی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھاایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ ہونے کے بعد خیرآباد کے رہائشی سماجی کارکن لالا محمد رفیق نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر  افغانی لڑکے نے سرزمین پاکستان اور پاکستانی  عوام کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔جس سے پاکستانیوں کے عزت نفس مجروح ہوئے ہیں اور ساتھ میں انتشار کا بھی خطرہ ہے۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے ارشد احمد DSP اکوڑہ کی سربراہی میں وقاص یوسفSHO اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر وطن عزیز کو گالیاں دینے والوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے۔آخر کار  افغانی باشندہ ملزم شریف ولد غمے ساکن افغانستان حال افغان کیمپ خیراباد  کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا گیا۔ملزم کیخلاف قانون کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں