TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

لاہور سپیکر کسی کے دباؤ پر استعفے قبول نہیں کرتا، راجہ پرویز اشرف

فائل فوٹو

لاہور:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عوام آج جس مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں وہ عمران خان کا کیا دھرا ہے، کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوں گےلاہور میں پارٹی رہنما اصغر بھٹی کی رہائش گاہ پر پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کل آڈیو لیکس کا دور دورہ ہے بیانات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے اور سپیکر کسی کے دباؤ پر استعفے قبول نہیں کرتا ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار معاشی امور کے ماہر ہیں منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انکی پرفارمنس اچھی رہے گی اور وہ حالات بہتر کر دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں