فائل فوٹو |
راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرالی اڈا کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رکشے میں سوار بہن بھائی کو قتل کردیا۔مقتولہ کے بیٹے کو بھی ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھاپولیس کے مطابق مقتولہ نورین اختر اپنے بھائی ریاض کے ساتھ رکشے میں سوار تھی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگےایس ایس پی انویسٹی گیشن اکبر نیازی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقتولہ خاتون کے بیٹے 22 سالہ حیدر علی کو بھی ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج ہے راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس نے 3 قتل کی وارداتوں کی مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں